سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے مرکزی حکومت کے معاشی پیکیج اور مہاجر مزدوروں کی پریشانی کے حوالے سے راج گھاٹ پر دھرنا دیا۔
اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اگر حکومت ہند چاہے تو 24 گھنٹوں کے اندر تمام مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچا سکتی ہے۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کئے گئے 21 لاکھ کروڑ کے پیکیج کے بارے میں یشونت سنہا نے کہا کہ 'یہ بے ایمانی ہے کیونکہ مزدوروں کو کچھ نہیں ملا ہے،حکومت ہند اور ریاستی حکومت کو مل کر یہ انتظام کرنا چاہیے کہ تما مزدور بحفاظت گھر پہنچ جائیں۔
انہوں نے منریگا پیکیج کے بارے میں کہا کہ یہ اچھی بات ہوگی اگر مزدور اپنے اپنے گاؤں پہنچیں اور انہیں کام مل گیا اور وہ بیروزگار نہ رہیں۔