ETV Bharat / state

Delhi Flood دہلی میں ہھر سیلاب کا خطرہ، جمنا کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر - دہلی کی خبر

راجدھانی دہلی میں جمنا کی آبی سطح ایک بار پھر خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ اتوار کی صبح سات بجے تک پانی کی سطح 205.81 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ سی ڈبلیو سی کے مطابق شام چار بجے تک اس کے پانی کی سطح 206.7 میٹر کو عبور کر سکتی ہے۔ Yamuna Water Level in Delhi Again Above Danger Mark

Delhi Flood
Delhi Flood
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 10:55 AM IST

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر سیلاب کا خطرہ ہے۔ 10 دن کے بعد جمنا کی پانی کی سطح پھر خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں کئی دنوں سے بارش نہ ہونے کے بعد بھی جمنا کے پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہتھنی کنڈ برج سے جمنا میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ اس سے دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

دہلی میں جمنا کی آبی سطح اتوار کی صبح سات بجے تک 205.81 میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو خطرے کی سطح سے اوپر ہے۔ جمنا میں پانی کی سطح بڑھنے کے پیش نظر محکمہ آبپاشی کی جانب سے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سی ڈبلیو سی کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ آج شام چار بجے تک جمنا کی آبی سطح 206.7 میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

  • #WATCH | Delhi: Yamuna's water level crossed the danger mark, recorded at 205.81 meters at 7 am today.

    Drone visuals from Old Yamuna Bridge (Loha Pul) pic.twitter.com/BK7q0IhjwV

    — ANI (@ANI) July 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ 15 جولائی سے پانی کی سطح 206 میٹر سے نیچے ہے، کیونکہ کچھ دنوں سے ہتھنی کنڈ سے فی گھنٹہ ایک لاکھ کیوسک سے کم پانی چھوڑا جا رہا تھا، لیکن اب ایک بار پھر اس میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہتھنی کنڈ سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ یمنا کے پانی کی سطح پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ستمبر تک دریا میں پانی کی سطح بڑھنے کا خطرہ رہے گا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاریاں کی گئی ہیں۔ 66 سینئر افسران کو مختلف مقامات پر راحت اور بچاؤ کے کام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی آفت مودی حکومت کی طرف سے اسپانسرڈ: اے اے پی

اس سے قبل محصولات کی ریاستی وزیر آتشی نے کہا کہ سینٹرل واٹر کمیشن کے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ کل شام تک جمنا ندی خطرے کے نشان کو عبور کر سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سی ایم اروند کیجریوال اور پوری حکومت پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ آتشی نے کہا کہ اگر پانی کی سطح 206.7 تک بڑھ جاتی ہے تو جمنا کھدر کے کچھ حصوں میں سیلاب آنے کا بہت زیادہ امکان ہیں۔ حکومت ان حساس علاقوں سے انخلاء کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.