ETV Bharat / state

Wrestlers Protest تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی، لڑائی جاری رہے گی: ساکشی ملک - لڑائی جاری رہے گی

پہلوان ساکشی ملک نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی لڑائی میں ہم ہار ماننے والے نہیں ہیں۔ ہماری تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 30, 2023, 9:32 AM IST

نئی دہلی: پہلوان ساکشی ملک نے کہا کہ ہماری تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہم انصاف کی جنگ میں ہار ماننے والے نہیں ہیں۔ جلد ہی ہم آپ کو تحریک کا اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔ ساکشی ملک نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ساتھ دینے والے تمام ہم وطنوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ان کی حمایت میں آنے والے تمام افراد، جہاں کہیں بھی پھنسے ہوئے ہیں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری ہڑتال ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہم ایک دن اس لیے غائب رہے کہ کیوں کہ ہم آگے کی حکمت عملی کو لے کر بات چیت کررہے تھے کہ ہمیں آگے کس طرح سے کام کرنا ہے ۔

  • सभी देशवासी जिन्होंने अब तक साथ दिया उनका दिल से आभार। हमारा आंदोलन अभी ख़त्म नहीं हुआ है। इंसाफ़ की लड़ाई में हार मानने वाले नहीं हैं। जल्द आंदोलन का अगला प्लान आपको बताएँगे। pic.twitter.com/3LcHiBIHU8

    — Sakshee Malikkh (@SakshiMalik) May 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بتا دیں کہ اتوار کے واقعے کے بعد جنتر منتر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ جنتر منتر مکمل طور پر خالی ہے اور وہاں دفعہ 144 نافذ ہے۔ جنتر منتر کی طرف جانے والے تمام راستوں پر بیریکیڈ لگا کر خواتین پولیس اہلکاروں سمیت پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پہلوانوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہماری لڑائی آگے بھی جاری رہے گی۔ ہم اگلی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔ بڑے بزرگوں سے بات چیت ہو رہی ہیں۔ اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔ ساکشی ملک نے کہا کہ ہماری وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہم پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ اتنے دنوں سے ہمارا دھرنا پرامن طریقے سے جاری تھا۔ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے اور یہ سب نے دیکھا کہ ہم نے کسی سرکاری املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ ہم نے کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی، پھر بھی ہم سے اس طرح بدسلوکی کی گئی۔ یہی نہیں ہمارے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Ex-IPS tweeted about wrestlers ضرورت پڑی تو گولی بھی ماریں گے، ریٹائرڈ آئی پی ایس کے متنازع ٹوئٹ پر بجرنگ پونیا کا جواب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.