ETV Bharat / state

PM Modi Birthday مودی کی سالگرہ پر خون کے عطیہ کا عالمی ریکارڈ - پی ایم مودی کی یوم پیدائش

پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر ہفتہ کو ملک اور بیرون ملک 95 ہزار سے زیادہ لوگوں نے خون کا عطیہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ Blood donation camp on PM Modi birthday

مودی کی سالگرہ پر خون کے عطیہ کا عالمی ریکارڈ

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 11:07 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر ہفتہ کو ملک اور بیرون ملک 95 ہزار سے زیادہ لوگوں نے خون کا عطیہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق دیر شام تک 95 ہزار سے زیادہ لوگوں نے خون کا عطیہ دیا ہے۔ بالآخر یہ تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ Blood donation camp on PM Modi birthday

ہفتہ کی شام دیر گئے ایک ٹویٹ میں یہ معلومات دیتے ہوئے، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے کہا، "نیا عالمی ریکارڈ! آج مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر 87 ہزار سے زیادہ لوگوں نے رکت دان امرت مہوتسو کے تحت رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا ہے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ یہ ہمارے پیارے ’پردھان سیوک ‘ کو ملک کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi's Birthday وزیراعظم کے یوم پیدائش پر اننت ناگ میں خون کا عطیہ کیمپ

مودی کے یوم پیدائش پر ملک اور بیرون ملک رکت دان امرت مہوتسو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے لیے شام 7 بجے تک کل 6146 خون عطیہ کیمپوں کی منظوری دی گئی ۔ ان کیمپوں میں خون کا عطیہ دینے کے لیے دولاکھ تین ہزار افراد نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ شام 7 بجے تک ان پر 95556سے زائد خون کا عطیہ کیا جا چکا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.