ETV Bharat / state

'الفاظ میرے دکھ درد کی وضاحت نہیں کر سکتے' - rahul on martyres india china

لداخ کے گلوان وادی میں بھارت چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ اس پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

' الفاظ میرے دکھ درد کی وضاحت نہیں کر سکتے '

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 7:44 AM IST

Updated : Jun 17, 2020, 9:53 AM IST

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں چینی افواج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ کے بعد ہلاک ہونے والے 20 بھارتی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' لداخ میں جن فوجی جوانوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کر لی ان کے لیے جو تکلیف میں محسوس کر رہا ہوں، میں وہ بیان نہیں کرسکتا ہوں۔'

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ' ہلاک شدہ فوجی اہلکاروں کے تمام پیاروں سے میری تعزیت۔ ہم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔'

راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے سوال کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ' آخر چین ہمارے جوانوں کو کیسے مار سکتا ہے، ان کی ہمت کیسے ہوئی ہماری زمین کو ضبط کرنے کی۔ آخر وزیراعظم خاموش کیوں ہیں۔'

'الفاظ میرے دکھ درد کی وضاحت نہیں کر سکتے'

وہیں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی لداخ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

سونیا گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ' فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور ان کے بہادر اور غمزدہ کنبوں سے تعزیت ہے۔ ہم اپنی سلامتی اور ملکی سالمیت کے دفاع میں ایک ساتھ ہیں ۔'

واضح رہے کہ فوجی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لداخ میں بھارت چین کے درمیان کشیدگی کے مابین بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2020, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.