پولیس کے مطابق 9 جولائی کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک خاتون دو دن کی بچی کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے بعد آوٹر ڈسٹرکٹ کی این سی
پی سی آر کانو نگر ٹیم اور پشچم وہار پولیس ٹیم نے ملزمہ کو سائی مندر کے قریب سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کو غازی آباد کی رہائشی کاویہ اور کومل نامی دو خواتین سے بچی کی فروخت کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع پر پولیس ٹیم صارف بن گئی اور موبائل نمبر پر ملزم خاتون سے رابطہ کیا جس کے بعد خاتون نے بچی کو 3 لاکھ 50 ہزار میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا۔
یوپی کے ہر ضلع میں ہوگا اینٹی ہیون ٹریفکنگ تھانہ
ڈیل کے مطابق ملزم خاتون نے گوگل پے کے ذریعے 25،000 روپے ایڈوانس وصول کی۔ بچے کی ڈیلیوری کے لئے خاتون نے پرینکا کو بھیجا، جہاں پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس معاملے میں پولیس نے دیگر ملزمان سمیت ماسٹر مائنڈ کی تلاش شروع کردی ہے۔