ETV Bharat / state

ڈراؤ اور ووٹ حاصل کرو: بی جے پی رہنما کی دروغ گوئی - Shaheen Bagh

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے آج کہا کہ اگر دہلی میں بی جے پی کی حکومت بن جاتی ہے تو شاہین باغ میں جاری احتجاج کو ایک گھنٹہ کے اندر ختم کردیا جائے گا۔

Will clear Shaheen Bagh within one hour if BJP forms govt in Delhi, says Parvesh Verma
ڈراؤ اور ووٹ حاصل کرو: بی جے پی رہنما کی دروغ گوئی
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 5:44 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:28 AM IST

بی جے پی رہنما پرویش ورما دہلی کے اسمبلی حلقہ وکاس پوری میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ ’اگر 11 فروری کو دہلی میں بی جے پی کی حکومت بن جاتی ہے تو شاہین باغ میں ایک بھی شخص دکھائی نہیں دے گا‘۔

ڈراؤ اور ووٹ حاصل کرو: بی جے پی رہنما کی دروغ گوئی

پرویش ورما نے مہم کے دوران مبینہ طور پر ایک متنازعہ بیان میں عوام سے کہا کہ ’شاہین باغ میں لاکھوں لوگ جمع ہیں اور دہلی والوں کو اس بارے میں سوچنا چاہئے کہ وہ آپ کے گھروں میں داخل ہوکر آپ کی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کریں گے اور قتل کردیں گے۔

انہوں نے اپنے متنازعہ و نامناسب بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’آج وقت ہے اگر دہلی کے لوگ چاہیں گے تو مودی جی اور امت شاہ انہیں بچالیں گے، لیکن کل آپ لوگوں کو کوئی نہیں بچایا جاسکتا۔

مغربی دہلی سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ دہلی کے عوام اگر جاگ جاتے ہیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین باغ کے مظاہرین دہلی کے عوام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جبکہ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا شاہین باغ والوں کے ساتھ ہیں۔

پرویش ورما نے کہا کہ ’کشمیر میں ماں اور بہنوں کے ساتھ کیا ہوا لوگ جانتے ہیں جبکہ ایسا حیدرآباد، اترپردیش اور کیرالا میں بھی ہوچکا ہے اور اگر 11 فروری کو دہلی میں بی جے پی کی حکومت بن جاتی ہے تو شاہین باغ میں ایک بھی احتجاجی کو باقی نہیں رہے گا‘۔

واضح رہے کہ دہلی میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہے جبکہ مختلف پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Intro:Body:

Parvesh Verma

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.