ETV Bharat / state

MCD Election 2022 بنیادی مسائل پر ووٹ ڈالے جائیں گے، شاہین باغ اور ابوالفضل کے ووٹروں کی رائے - دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات

شاہین باغ میں کاروبار کرنے والے اور علی گڑھ سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے شاہنواز نے کہا کہ اس مرتبہ ووٹ ڈالتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ جو امیدوار سماج سے جڑا ہو اور تعلیم یافتہ ہو اور تعلیم کے بارے کچھ اچھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اسے وہ ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پیسے کی لالچ میں آجاتے ہیں اور ایسا امیدوار جیت جاتا ہے جس کے بعد ہمیں پانچ سال افسوس کرنا پڑتا ہے۔ Interview with voters of Shaheen Bagh and Abul Fazl

رائے دہندوں کا بیان
رائے دہندوں کا بیان
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 11:09 AM IST

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی گہما گہمی زور و شور سے جاری ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے امیدوار ووٹروں کو مائل کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔ اس میں عوام کے کیا تاثرات ہیں، اس پر مسلم اکثریتی وارڈ 188 شاہین باغ اور ابوالفضل کے کچھ چنیدہ لوگوں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بات کی۔

رائے دہندوں کا بیان

35 سال سے شاہین باغ میں آباد سماجی کارکن جاوید نے بتایا کہ جو امیدوار صفائی ستھرائی پر خاص دھیان دے گا اور بنیادی مسائل کو حل کرنے کوشش کرے گا اسے ووٹ دیں گے۔ شاہین باغ میں کاروبار کرنے والے اور علی گڑھ سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے شاہنواز نے کہا کہ جو امیدوار سماج سے جڑا ہو اور تعلیم یافتہ ہو اور تعلیم کے بارے کچھ اچھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، وہ اسے وہ ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پیسے کی لالچ میں آجاتے ہیں اور ایسا امیدوار جیت جاتا ہے جس کے بعد ہمیں پانچ سال افسوس کرنا پڑتا ہے۔
Interview with voters of Shaheen Bagh and Abul Fazl

وہیں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے ایک دیگر شخص نے کہا کہ پندرہ سال تک ایم سی ڈی میں بی جے پی رہی ہے لیکن بنیادی مسائل پر دھیان نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے سڑکوں اور نالیوں کی حالت بہتر نہیں ہے۔ واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن کا انتخاب 4 دسمبر کو ہونے والا ہے جب کہ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:MCD Election 2022 کانگریس کے ایم سی ڈی امیدوار نے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.