دراصل بھارت نے حال ہی میں ہائیڈروکسی کلوروکوین کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اس دوا کا دنیا بھر میں سب سے بڑا برآمدات اور درآمدات ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
تاہم برآمدات پر پابندی کے اگلے ہی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور ٹرمپ حال ہی میں بھارت سے واپس آئے تھے۔
واضح رہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوین دوائی کلوروکوین سے بہت ملتی جلتی ہے، جو قدیم اور سب سے مشہور اینٹی ملیرائی دوائیوں میں سے ایک ہے۔ اس دوا سے رومیٹیئڈ، گٹھیا اور لیوپس جیسے بیماری کا علاج کر سکتے ہے۔ اس دوا نے پچھلی چند دہائیوں میں ایک ممکنہ اینٹی وائرل کے طور پر توجہ حاصل کی ہے۔