روزگار فراہم کرنے کے حکومت کے سنہرے نعروں اور حزب اختلاف کے ذریعے بےروزگاری بڑھنے کے دعووں کے درمیان آخر یہ طلبا و طالبات کس چیز سے خوفزدہ ہیں ؟
ان کے لئے بےروزگاری کیا ہے؟ اور بیروزگاری کے تعلق سے ان کی فکر مندیاں کیا ہیں؟
دور دراز سے روزگار کی تلاش میں دہلی آنے والے رکشہ والے جو جامعہ کے طلبہ و طالبات سے دو پیسے کماتے ہیں، بیروزگاری کی زندہ مثال بن کر کہیں نہ کہیں روزگار فراہم کرنے اور خوشحال زندگی کا موقع دینے کے حکومت کے ان سنہرے نعروں کو منہ چڑا رہے ہیں۔