نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 2 جولائی کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1777- امریکہ کے شہر وورمونٹ میں غلامی کا رواج ختم ہوا۔
1881- امریکی صدر جیمز اے گارفیلڈ کو واشنگٹن ڈی سی کے بوٹالیمور اور پوٹومیک ریل روڈ اسٹیشن پر گولی ماری گئی۔
1897- اطالوی سائنسدان گگلیلمو مارکونی کو لندن میں ریڈیو کا پیٹنٹ حاصل ہوا۔
1911- امریکہ نے کولمبیا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر کے وہاں کا قونصل خانہ بھی بند کر دیا۔
1916- انڈین جیولوجیکل سروے ڈیپارٹمنٹ قائم ہوا۔
1940- ہندوستانی آزادی کے رہنما سبھاش چندر بوس کو کلکتہ میں گرفتار کیا گیا۔
1950- ایک ذہنی طور پر بیمار بدھ بھکشو نے کنکاکو جی کے گولڈن پویلین میں آگ لگا دی، جو اب جاپان کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
1958- ہندوستانی اداکار پون ملہوترا کی پیدائش۔
1962- پہلا والمارٹ اسٹور، جو اب دنیا کا سب سے بڑا ریٹیلرہے، راجرز، آرکنساس، یو ایس میں کھلا۔
1968- ہندوستانی اداکارہ گوتمی کی پیدائش۔
1972- ہندوستانی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان شملہ معاہدہ ہوا۔
1983- مدراس کے قریب کلپکم میں مقامی طور پر بنائے گئے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے پہلے یونٹ نے کام کرنا شروع کیا۔
1990- سعودی عرب میں مکہ منیٰ میں بھگدڑ سے 1426 عازمین حج جاں بحق ہوئے۔
1999- کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی فوج نے کارگل پر مشترکہ حملہ کیا۔
2002- سٹیو فوسیٹ غبارے کے ذریعہ دنیا کا سفر کرنے والے پہلے شخص بنے۔
2010- کانگو میں ٹینکر ٹرک دھماکے میں -230 افراد ہلاک ہوئے۔
2015- فلپائن میں 220 مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے 62 افراد ہلاک ہوئے۔
یو این آئی