ETV Bharat / state

کیا ہے بڑودہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شکست کا راز

بڑودہ کے ضمنی انتخاب میں عوام نے کانگریس کو حکمراں اتحاد سے زیادہ ترجیح دی۔ اور کانگریس کے امیدوار اندوراج نروال نے بی جے پی کے معروف پہلوان یوگیشور دت کو 10،000 سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

کیا ہے بڑودہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کا راز

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 2:07 PM IST

اس میں خاص بات یہ ہے کہ بیشتر گاؤں میں جہاں وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے انتخابی مہم چلائی وہاں سے یوگیشور دت ہار گئے۔

بڑودہ کے ضمنی انتخاب میں حکمران اتحاد کو بری طرح نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یہاں بین الاقوامی پہلوان یوگیشور دت کانگریس کے کارکن اندوراج نروال عرف بھالو سے 10،000 سے بھی زائد ووٹ سے ہار گئے۔

اس شکست میں سب سے بڑی بات یہ تھی کہ جن گاؤں میں وزیر اعلی منوہر لال اور نائب وزیراعلیٰ دوشیانت چوٹالہ نے عوامی جلسوں کا انعقاد کیا ، یوگیشور دت کو بیشتر گاؤں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اور بھوپندر سنگھ ہڈا نے ثابت کیا کہ بڑودہ اسمبلی ان کے قلعے میں گھسنا آسان نہیں ہے۔ کیونکہ یہاں کی عوام نے حکومت کے خلاف جاکر حزب اختلاف کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے، ابھی تقریبا 4 سال حکومت کے باقی ہے۔

وزیراعلیٰ منوہر لال اور نائب وزیر اعلی دوشیانت چوٹالہ نے دو دن میں بڑودہ کے متعدد گاؤں میں عوامی جلسے کیے۔ منوہر لال نے کتھورا، دھنانہ ، بڑودہ ، بوٹانا اور جاگسی گاؤں میں جلسے کیے۔ جبکہ ڈپٹی وزیراعلیٰ دوشیانت چوٹالہ نے گنگانا ، بھاوڈ ، مدینہ رخھی اور رابھرا میں جلسہ کیا۔

جب کہ دونوں مل کر منڈلانہ ، شمدی ، بھینسوال کلاں اور جسرانہ گاؤں میں مشترکہ جلسہ کیا۔ وزیر اعلی اور نائب وزیراعلی نے 14 گاؤں میں یوگیشور دت کے لیے انتخابی مہم چلائی ، لیکن ان میں سے صرف 3-3 گاؤں میں ہی بی جے پی امیدوار کی جیت ہوئی باقی سب میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کانگریس کی ریاستی صدر کماری سلجا ، ریاستی انچارج وویک بنسل اور اپوزیشن لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے 6 گاؤں میں عوامی جلسہ کیا ، جن میں سے 3 دیہات میں کانگریس امیدوار کامیاب ہوا۔

بڑودہ میں کل 280 بوتھس تھے ، جن میں کانگریس کے امیدوار اندوراج نروال نے 162 اور بی جے پی کے امیدوار یوگیشور دت نے 114 بوتھ جیت درج کی۔ جب کہ 4 بوتھ ایسے تھے، جن میں انلو امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

اینیلو سپریمو اور سابق وزیر اعلی او پی چوٹالہ نے بڑودہ کے ضمنی انتخاب میں پوری طاقت لگا دی تھی لیکن وہ کچھ حاصل نہیں کرسکے۔ او پی چوٹالہ نے تقریبا پورے اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا اور جوگیندر ملک کے لیے ووٹ مانگے ، لیکن اینیولو امیدوار نے اپنے ہی گاؤں میں کامیابی حاصل کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.