نئی دہلی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے بھی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے دہلی یونٹ کے صدر سراج طالب سے خاص بات چیت کی۔ سراج طالب نے بتایا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا صاف شفاف سیاست کرنا چاہتی ہے اور اسی عزم کے ساتھ پارٹی نے موجودہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپنے امیدوار کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ابوالفضل شاہین باغ وارڈ نمبر 188، ذاکر نگر وارڈ 189 اور سریتا وہار سمیت کل 10 سیٹوں پر انتخابات لڑے گی۔ ویلفیئر پارٹی کے دہلی صدر نے کہا کہ االیکشن میں ان کے بنیادی مدعے رہیں گے جس کو لیکر وہ عوام کے سامنے جائیں گے۔ Welfare Party of India will contest on ten seats In MCD Election
انہوں نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی طرح گمراہ کن سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ابوالفضل وارڈ کی بات کریں تو یہاں پر عام آدمی پارٹی کے کونسلر نے پورے علاقے میں کوڑے کا ڈھیر لگا دیا ہے اور پھر اسی کونسلر کو ٹکٹ دیا ہے۔ Welfare Party of India will contest on ten seats In MCD Election
یہ بھی پڑھیں : MCD Election 2022 علاقے کی ترقی کے لیے کام کریں گے، انجینئر محمد جابر