ETV Bharat / state

Mohammad Israr Mob Lynching محمد اسرار کی موت سماج میں پھیلے ہوئے فرقہ وارانہ زہر کا نتیجہ - ہندوستان میں موب لنچنگ

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا ہے کہ محمد اسرار کی موت سماج میں پھیلے ہوئے فرقہ وارانہ زہر کا نتیجہ ہے۔ ویلفیئر پارٹی کے وفد نے دہلی میں مقتول کے وارثین سے اظہار تعزیت کیا۔ Welfare Party of India at Mohammad israr Home

Mohammad Israr Mob Lynching
Mohammad Israr Mob Lynching
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 1:03 PM IST

نئی دہلی: چند روز قبل نئی دہلی میں محمد اسرار نامی مسلم شخص کو مار مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ایک وفد جس کی قیادت پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کی، ماب لنچنگ میں ہلاک محمد اسرار کے گھر سندر نگری (دہلی) جاکر ان کے ورثا سے تعزیت کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ ان کے گھر پر ان کی چار بہنیں اور دیگر رشتہ دار موجود تھے، اس کے علاوہ پڑوس کے کئی لوگ بھی موجود تھے۔ ان کی بہنوں نے تفصیل سے بتایا کہ ان کا بھائی ذہنی طور پر بالکل ٹھیک تھا، یہ الزام غلط ہے کہ وہ ذہنی طور پر معذور تھا۔ وہ بہت سیدھا سادہ اور شریف النفس تھا، وہ بے روزگار تھا۔ البتہ کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی مزدوریاں کرلیا کرتا تھا۔ محلے کے قریب گنیش کی مورتیوں کو سجا کر اس کی پوجا ہو رہی تھی وہ بھی ادھر سے گزرا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے مورتی کے سامنے پڑے ہوئے پرساد میں سے ایک کیلا اٹھاکر کھا لیا۔ اس پر چوری کا الزام لگاکر وہاں موجود لڑکوں نے بجلی کے کھمبے سے باندھ کر اس کی بے دردی سے پٹائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

Assam Mob Lynching آسام میں مویشی چوری کے شبہ میں ایک شخص کی موب لنچنگ، چھ ملزمین گرفتار

اسرار کی بہن نے بتایا کہ وہ پانی مانگتا رہا لیکن کسی نے اسے دو گھونٹ پانی تک نہیں دیا۔ وہ ادھ مری حالت میں رات بھر پڑا رہا، دوسرے دن بھی لوگ وہاں سے گزرتے رہے لیکن بعض راہ گیر یہ سمجھ کر کہ شاید کوئی شراب کے نشے میں مدھوش شخص پڑا ہے کوئی توجہ نہیں دی۔ شام میں ہمارے علاقے کا ایک شخص ادھر سے گزرا تو اس نے اسے پہچان لیا لیکن جب اسے گھر لایا گیا تب تک اس کی موت ہوچکی تھی- میرا بھائی ایک رات اور ایک دن ادھ مری حالت میں پڑا رہا، پانی مانگتا رہا نہ کسی نے اسے بچانے کی کوشش کی اور نہ ہی کسی نے رحم کھا کر دو گھونٹ پانی دیا، یہ کہہ کر اس کی ہمشیرہ رونے لگی۔ ڈاکٹر الیاس نے بہنوں کو تسلی دی اور کہا کہ آپ کی فیملی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، آپ کا ایک ہی بھائی تھا۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ آپ کے ساتھ انصاف ہو، یقیناً اب مرنے والا تو واپس نہیں آ سکتا لیکن جن لوگوں نے یہ ظالمانہ اور بہیمانہ حرکت کی انھیں کیفر کردار تک پہنچانا ہم لوگوں کی پہلی کوشش ہونی چاہیے۔ پارٹی اس سلسلہ میں آپ لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرے گی جس میں قانونی مدد بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولس اسے چوری کی واردات کے طور پر دیکھ رہی ہے اور اسی کے عوض میں ہوئی واردات ظاہر کررہی ہے، حالانکہ یہ نتیجہ ہے ہندوتوا عناصر کی جانب سے پھیلائے گئے اس فرقہ وارانہ زہر کا جو ہندو سماج کے نوجوانوں کی رگوں میں تیزی کے ساتھ سرایت کرتا جارہا ہے۔ اس موقع پر ابتدائی ضروریات کے لیے پارٹی نے متاثرہ خاندان کی مالی اعانت بھی کی۔ وفد میں قومی صدر کے ساتھ ویلفیئر پارٹی دہلی ریاستی اکائی کے جنرل سیکرٹری محمد عارف اخلاق، اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سیکرٹری محمد کیف، محمد شفیق اور سیماپوری اکائی کے پارٹی کارکنان محمد اکرم اور محمد لئیق موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.