ETV Bharat / state

Webinar in the Jamia Millia: جامعہ میں کووڈ بحران کے بعد کلاس روم کا مستقبل کے عنوان پر ویبنار

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 2:07 PM IST

آزادی کا امرت مہوتسو انڈیا کے حصے کے طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کووڈ بحران کے بعد کلاس روم کا مستقبل کے عنوان پر ویبنار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Webinar after the Covid Crisis

Webinar in the Jamia Millia
Webinar in the Jamia Millia

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے فیکلٹی اراکین اور طلبا کے لیے ’فیوچر آف کلاس رومز پوسٹ کووڈنائنٹین پنڈیمک‘ کے عنوان پر ایک ویبنار منعقد کیا ہے۔ یہ پروگرام ملک میں منائے جارہے آزادی کا امرت مہوتسو انڈیا کے حصے کے طور پر تھا۔ یہ پروگرام ہال آف گرلز ریزیڈینس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ Webinar on the future of the classroom after the covid crisis in the Jamia Millia
یہ بھی پڑھیں:

پروفیسر ناظم حسین الجعفری، مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ ویبینار کے سرپرست تھے۔ انھوں نے تدریس و آموزش کے ماحول میں ٹکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر چندرا بھوشن شرما، شعبۂ تعلیمات، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی(اگنو) پروگرام کے ماہر خصوصی تھے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں ٹکنالوجی کی رسائی پر زور دیا جو کہ مستقبل کے کلاس روم کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔ Webinar in the Jamia Millia

انھوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کے استعمال سے طلبا کو بہترین اساتذہ ملیں گے، عمدہ کورسیز اور پڑھنے کے لیے دنیا بھر میں بہترین یونیورسٹیاں ملیں گی۔ پروفیسر رانا نورپرووسٹ ہال آف گرلز ریزیڈینس اور ویبنار کی چیئر پرسن نے ممتاز مندوبین اور شرکا کا خیر مقدم کیا۔ پروفیسر نور نے پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی محرک قیادت اور ترغیب کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری کے تعاون اور رہنمائی کو بھی اجاگر کیا۔ ڈاکٹر سویتا کوشل، نائب پرووسٹ اور آرگنائزنگ کوچیئرپرسن نے مقرر کا خیر مقدم کیا اور سامعین سے ان کا تعارف کرایا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عرشی سلامت، نان ریزیڈنٹ وارڈن نے انجام دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.