وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کورونا وائرس 'كووڈ -19' پر مل کر فتح حاصل کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بھارت کا شکریہ ادا کرنے والے ٹویٹ کے جواب میں ری ٹويٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'صدر ٹرمپ میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔ اس طرح کے برا وقت دوستوں کو اورقریب لاتے ہیں'۔
مودی نے مزید لکھا ہے کہ ' بھارت اورامریکہ کے درمیان پارٹنر شپ ابھی تک کے سب سے مضبوط دور میں ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے خلاف انسانیت کی اس جنگ میں ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے'۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے علاج میں استعمال کیے جانے والے ہائیڈروكسيكلوروكوئن نامی ادویہ کے امریکہ کو بھیجنے کی منظوری کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ 'مشکل وقت میں دوستوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہائیڈروكسيكلوروكوئن پر فیصلے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت، بھارت اور بھارت کے لوگوں کا شکریہ. اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ بھارت نے پوری انسانیت کی مدد کی ہے'۔
ٹرمپ کی جانب سے ادویات کے لئے مسلسل مانگی جا رہی مدد کے چند گھنٹے بعد حکومت بھارت نےمنگل کو ہائیڈروكسيكلوروكوئن ادویات کی برآمدات پر سے جزوی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت نے مارچ میں کورنا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر ہائیڈروكسيكلوروكوئن کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی. یہ دوا ممکنہ اینٹی وائرل ایجنٹ اور دیگر جنیرک ادویات کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔