شاہین باغ میں فائرنگ کرنے والے کپل گوجر کا عام آدمی پارٹی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ دہلی کے انتخابی ماحول میں سیاست گرم ہے۔
عام آدمی پارٹی نے کپل گوجر کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات سے انکار کیا ہے لیکن کونڈلی سے پارٹی امیدوار کلدیپ کمار کے پرانے ٹویٹس ایک الگ کہانی بیان کر رہے ہیں۔
وہیں کپل گوجر کے والد اور بھائی نے اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کے ممبرز ہونے سے انکار کیا ہے۔
اس سلسلے میں کپل گوجر کے والد اور بھائی کا کہنا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:شاہین باغ میں فائرینگ کے بعد رضاکارانہ چیکنگ شروع
یہ ویڈیو 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کا ہے۔ جب کوئی آپ کے گھر آتا ہے تو ان کی عزت کرنی ہوتی ہے۔ یہ ایک اسی طرح کا تھا۔ ہمارے خاندان اور ہمارے بھائیوں کا عام آدمی پارٹی سے کبھی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی ہوگا۔ جہاں وہ لوگ ٹوپی کے بارے میں بات کرنے آئے تھے اور انہوں نے زبردستی ہمیں ٹوپی دی تھی۔
کپل گوجر کے والد نے کہا کہ 'ہم بہت پہلے سیاست چھوڑ چکے ہیں، پہلے ہم بی ایس پی کے ساتھ تھے لیکن اب ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ویڈیو میں جس عام آدمی پارٹی کا ذکر کیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔'