ETV Bharat / state

'ملک کا پانی اب پاکستان نہیں جائے گا'

وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'اس نے ملک میں سب سے زیادہ مدت تک حکومت کی لیکن اس نے ملک کے کسانوں کو ان کے حق کا پانی دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے لیکن ان کی حکومت نے اس سمت میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔'

'ملک کا پانی اب پاکستان نہیں جائے گا'
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 10:41 PM IST

مودی نے ہریانہ میں سونی پت ضلع کے گوہانہ اور حصار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسمبلی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہریانہ کے کسانوں کو پانی نہیں ملتا تھا لیکن حکومتیں کچھ نہیں کرتی تھیں۔'

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ' ان کی حکومت ہریانہ اور ملک کے ہر گھر اور کھیت تک پانی پہنچانے کے لیے پرعزم ہے اور اس سمت میں اس نے اب ملک کے حق کا جو پانی ندیوں کے ذریعہ پاکستان جارہا ہے اسے روکنے کے لئے تیاری کرلی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ مودی ہے جو ٹھان لیتا ہے تو پورا کرکے رہتا ہے۔ پاکستان میں بہہ کر جارہا پانی جلد ہی روکیں گے اور ملک کے کسانوں کے کھیتوں تک پہنچائیں گےاور اس کے لئے حکومت اگلے پانچ برسوں میں تقریبا 5ء3 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ ہماری ماؤں اور بہنوں اور کسانوں کو پانی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ ہماری کوشش یہ یقینی بنانے کی ہے کہ کسانوں کو صرف موسم پر انحصار نہیں کرنا پڑے اور ان کے کھیتوں کوحزب ضرورت پانی ملے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.