ETV Bharat / state

Water Shortage in Old Delhi: پرانی دہلی کے عوام پانی کی قلت سے پریشان

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 8:53 PM IST

دارالحکومت دہلی کے فصیل بند شہر میں بیشتر گھروں میں بورنگ کا پانی استعمال کیا جاتا ہے لیکن رواں برس شدید گرمی کے سبب پانی کی سطح کافی نیچے ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بورنگ کے باوجود گھروں میں پانی نہیں آرہا ہے۔ اس سے سب سے زیادہ دقت پرانی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ہو رہی ہے۔ Most Muslim majority areas in Delhi continue to be plagued by water woes

پرانی دہلی کی عوام پانی کی قلت سے پریشان

پرانی دلی: اس پورے مسئلہ پر نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے پرانی دہلی کے کوچہ پنڈت علاقے میں ان گلیوں کا جائزہ لیا جہاں پانی کا بحران ہے اور لوگ چوک چوراہوں سے پانی بھر کر لانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندے امیر احمد راجا نے بتایا کہ گذشتہ 2 ماہ سے زیادہ وقت سے ان کی گلی میں پانی کی سطح کافی نیچے ہونے کے سبب دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی جل بورڈ کا پانی بھی گذشتہ دو ماہ سے نہیں آ رہا تھا اور پھر زمین کا پانی بھی سوکھ جانے کے سبب ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

پرانی دہلی کے عوام پانی کی قلت سے پریشان

امیر احمد راجا نے بتایا کہ یہاں قدیم دور کی بورنگ تھی چونکہ یہاں آبادی کا تناسب پہلے کے مقابلے زیادہ ہو گیا ہے، جو پائپ لائن اور سیور لائن یہاں بچھی ہوئی ہیں ان کی جگہ بڑی لائن نہیں بچھائی جا سکتی، اسی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ وہیں محمد ذوالفقار نے بتایا کہ علاقہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب اقبال نے ایک بورنگ کرائی ہے، وہیں ایک اور بورنگ مقامی لوگوں نے مل جل کر کرائی ہے تاکہ علاقہ سے باہر نہ جانا پڑے۔

جب کہ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ 3 ماہ سے اس پریشانی سے جوجھ رہے ہیں اور آئندہ بھی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ابھی پانی کی سطح میں کوئی سدھار ہوگا اور ہمارے گھروں میں پانی دستیاب ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Exclusive Interview with Ejaz ur Rehman Shaheen: سنسکرت کے آچاریہ مولانا اعجاز الرحمٰن شاہین قاسمی سے خاص بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.