پروگرام میں بتایا گیا کہ تمام کسان ایسے نظام کو یقینی بنائیں کہ اپنے اپنے کھیتوں میں میڑھ بندی کرتے ہوئے بارش کے پانی کو کھیتوں سے باہر نہ جانے دیں۔ اسی طرح ضرورت کے حساب زیر زمین پانی کا استعمال کریں۔
وہیں دوسری جانب اپنے گھروں کے آس پاس اور نلوں کے پاس سوختہ گڈھا تیار کریں ، جس میں بارش کے پانی کو جمع کیا جاسکے ۔
اس بیداری پروگرام میں دیہی علاقوں میں تالابوں کی اہمیت اور افادیت کے تعلق سے تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔ تالابوں کی نگرانی اور خصوصی توجہ دینے کے لیے متحرک کیا گیا تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف شفاف پانی مل سکے۔
اس سلسلے میں ضلع پنچایت راج افسر کنور سنگھ یادو نے بتایا کہ آج تمام 88 گرم سبھاؤں میں یہ پروگرام منعقد کرائے گئے اور بیداری مہم کے تحت ایل اے ڈی کے ذرائع سے بھی مسلسل تشہیر کا کام جاری ہے تاکہ عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لے۔