اس وائرس سے بچاؤ کے لیے جے آئی ایم ایس ،آئسولیشن وارڈ میں دس بیڈ تیار کئے گئے ہیں۔ یہ وارڈ ہسپتال کے احاطے کے ایسے حصے میں بنایا گیا ہے جہاں سے ہسپتال آنے والے لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔
اطلاع کے مطابق ابھی تک ضلع ہسپتال سے حفاظتی سازوسامان (پی پی ای نمونے لینے کے لیےخصوصی کٹ) اور ماسک موصول نہیں ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ابھی مشتبہ شخص کی جانچ نہیں کی جا رہی ہے۔
اس آئسولیٹ وارڈ کے 'نوڈل آفیسر' میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر سوربھ سریواستو کو بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کرونا وائرس سے متعلق چائلڈ پی جی آئی، سیکٹر 30 ، نوئیڈا میں ایک میٹنگ کی گئی تھی ، جاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اور اسی میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ چائلڈ پی جی آئی میں بچوں کے لئے آئیسولیشن وارڈ بنایا جائے گا، جبکہ بڑوں کے لئے ائسولیشن وارڈ جم میں ہوں گے۔
ان سبھی آئیسولیشن وارڈ میں مشتبہ مریضوں کا معائنہ کرکے داخل کیا جائے گا مریضوں کی جانچ کے نمونے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائیرولوجی کو بھیجے جائیں گے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ
جم کے انتظامی افسر ، ڈاکٹر انوراگ شریواستو نے بتایا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے قوت مزاحمت میں اضافے کر نے والی غذائیں استعمال کریں۔ گوشت ، مچھلی اور سمندری کھانا نہ کھائیں ۔ گھر میں بنا تازہ کھانا کھائیں ،کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئے، کھانسی ، اور چھینکتے ہوئے اپنے منہ کو ڈھانپیں۔
عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں، ہاتھ ملانے سے گریز کریں ،ہاتھ کو براہ راست آنکھ ، ناک اور منہ پر نہ لگائیں۔