شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور و جعفرآباد علاقے میں احتجاج ہورہا ہے، مظاہرین نے کئی بسوں میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی ہے۔ اس دوران فائرنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
جامعہ علاقے کی طرح پولیس نے یہاں پر بھی بھڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔
پر تشدد مظاہرے کے دوران کئی پولیس اہلکاروں و مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں اور درجنوں مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
حالانکہ مظاہرین پر امن احتجاج کے لیے علاقے میں اکٹھا ہورہے تھے تب ہی پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی اور معاملہ سنگینی اختیار کرگیا۔
فی الحال حالات پر قابو کرلیا گیا ہے لیکن علاقے میں ابھی بھی کشیدگی برقرار ہے اور یہاں پولیس نفری میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔