ETV Bharat / state

AAP Slams Delhi LG Vinai Saxena ونے سکسینہ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے وقار کو مجروح کررہے ہیں، عآپ

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 10:47 PM IST

عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ جس طرح سے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ نے خطوط کے ذریعے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی توہین کی ہے اس سے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو چھاپنے کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ وہ صرف اور صرف اس لیے خط لکھتے ہیں کہ وہ میڈیا میں آجائے۔ ان کا نام اخبار میں شائع ہوجائے۔ یہ ہماری ریاست کے لیے بہت عجیب اور انتہائی افسوسناک ہے کہ ایسے آدمی کو دہلی پر مسلط کر دیا گیا ہے۔AAP Slams Delhi LG Vinai Saxena

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا ہے کہ جس طرح سے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ نے خطوط کے ذریعے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی توہین کی ہے اس سے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔AAP Slams Delhi LG Vinai Saxena

عآپ کے ترجمان اور ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد سے حکومت کی طرف سے سیکڑوں گھاٹوں پر چھٹھ پروگرام بڑے پیمانے پر منعقد کیا جاتا ہے، لیکن لیفٹیننٹ گورنر اس بات کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔ وہ خط وزیر اعلیٰ تک پہنچنے سے پہلے میڈیا کو دے دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات سیاستدان اور اہلکاروں کو چھاپنے کی بیماری ہوجاتی ہے۔ اگلے دن اخبار میں نہ چھپے تو کھانا ہضم نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو چھاپنے کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ وہ صرف اور صرف اس لیے خط لکھتے ہیں کہ وہ میڈیا میں آجائے۔ ان کا نام اخبار میں شائع ہوجائے۔ یہ ہماری ریاست کے لیے بہت عجیب اور انتہائی افسوسناک ہے کہ ایسے آدمی کو دہلی پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو لکھے خط کے ذریعے وہ کہہ رہے ہیں کہ وہاں چھٹھ منانے آنے والے پولی تھین کا استعمال نہ کریں۔ وہاں کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے جمع کیا جائے۔ وہاں بھیڑ بھاڑ کا خیال رکھیں۔ ہر چھوٹی چیز پر ایل جی میٹنگ کرتے ہیں ۔ اس کے لیے فوٹو کھنچواتے ہیں اور سائٹ پر جاتے ہیں۔ اس کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کا کیا فائدہ؟ ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ کوئی انہیں صرف اخبار میں چھاپے۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر اپنے خط کے ذریعے وزیر اعلیٰ کی کس طریقے سے توہین کرتے ہیں۔ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے وقار کو مسلسل مجروح کرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kejrival on Corporation Election کارپوریشن انتخابات میں صفائی ستھرائی کے لئے ووٹ دیں: کیجریوال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.