ETV Bharat / state

پاپڑ کھائیں، کورونا کو دور بھگائیں

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 10:24 AM IST

مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں وہ 'بھابھی جی پاپڑ' کھانے سے کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز بننے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

پاپڑ کھائیں اور کورونا کو دور بھگائیں
پاپڑ کھائیں اور کورونا کو دور بھگائیں

ملک سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس، اس درمیان حکومتیں مسلسل اس وائرس کو قابو پانے کے کے لیے اقدام کر رہی ہیں۔

وہیں اس وبا کے درمیان بی جے پی کے وزیر نے 'بھابھی جی پاپڑ' کی برانڈنگ کرتے ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں۔

پاپڑ کھائیں اور کورونا کو دور بھگائیں

صرف یہی نہیں مرکزی وزیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس میں کچھ ایسے عناصر شامل ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اس پاپڑ کی برانڈنگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بسکٹ کھائیں، کورونا سے محفوظ رہیں

واضح رہے کہ مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کی بھابھی جی نامی پاپڑ کی برانڈنگ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ارجن رام میگھوال کے ہاتھ میں ایک 'بھابھی جی پاپڑ' کا پیکٹ ہے ، جس میں وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ پاپڑ کووڈ-19 کے اینٹی باڈیز تیار کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میگھوال نے پاپڑ انڈسٹری کو 'آتم نربھر' کا حصہ بھی قرار دیا ہے۔ تاہم میگھوال کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانگریس قائدین نے بھی میگھوال پر طنز کیا ہے۔

وہیں یوتھ کانگریس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران میگھوال کی جانب سے پاپڑ کی مارکیٹنگ پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.