نئی دہلی: آوٹر دہلی کے منگول پوری سے ایک کار میں دو تین سواروں کے ذریعے ایک لڑکی کو اغوا کرنے کا ڈرامائی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دو افراد کو ایک لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے اور اپنی گاڑی میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ کار پر ہریانہ کی پلیٹ نمبر تھی اور یہ ایک پرائیویٹ کیب تھی۔ لڑکی کو اغوا کرنے کا پورا واقعہ ایک راہگیر نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر لیا جو بعد میں سوشل میڈیا وائرل ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) آؤٹر ضلع ہرندر کمار سنگھ نے کہا کہ یہ ویڈیو ہفتہ کی رات ان کے نوٹس میں آیا تھا اس کے بعد انہوں اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی اور ڈرائیور کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ گاڑی کو اوبر کے ذریعے روہنی سے وکاسپوری تک دو لڑکوں اور ایک لڑکی نے بک کیا تھا۔ راستے میں ان میں جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زبردستی کار کے اندر دھکیل رہا ہے۔ یہ اس وقت ہوا جب لڑکی جھگڑے کے بعد کار کے باہر جانا چاہتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز اس واقعہ کے بعد سے پولیس ملزمین تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوشش کررہی تھی وہیں دہلی پولیس نے اس معاملے کی جانچ کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ٹیکسی کے مالک کی شناخت گروگرام کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے وہاں ایک ٹیم بھیج دی گئی ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ تمام ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Ma Vijayapriya Request To India بھارت نیتیا نند کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے، وجے پریا