یہ تہوار زیادہ تر کاشتکاری سے وابستہ ہیں اور دو دن تک منائے جا رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ 'جیسے جیسے ملک آزمائش کے دور سے گزرتا ہے تو اس طرح کے تہوار ہماری روحوں کو تازہ دم کرتے ہیں اور ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔'
وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں اوڈیا نئے سال اور مہا بیشوب پانا سنکرانتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ 'مبارک # اوڈیا نیو ایئر اور مہا بیشوب پانا سنکرانتی۔ آئندہ سال ہر ایک کی زندگی میں خوشی اور اچھی صحت لائے۔'
بیساکھی کے بارے میں مودی نے کہا کہ 'نئی امنگوں سے وابستہ تہوار سے ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش آجانا چاہئے۔'