ETV Bharat / state

Vice President Of India Jagdeep Dhankhar: اراکین پارلیمان کو صرف تصدیق شدہ بیان دینا چاہیے، دھنکھر

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے آج کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں صرف وہی باتیں کرنی چاہئیں جو ملک کے مفاد میں ہوں اور جسے تصدیق کیاجاسکے۔Vice President Of India Jagdeep Dhankhar

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 6:53 PM IST

اراکین پارلیمان کو صرف تصدیق شدہ بیان دینا چاہیے: دھنکھر

نئی دہلی:صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران جگدیپ دھنکھر نے اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کے ذریعہ حکومت پر لگائے گئے الزامات پر کہا کہ اراکین الزامات کو ثابت نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سینئر لوگ ہمارے شفاف مضبوط نظام کو گرانے کے لئے پارلیمنٹ کا غلط استعمال نہیں کر سکتے۔اراکین پارلیمان کو اس کا خیال رکھنا چاہئے۔وہ عوامی نمائندہ ہیں۔ان کی باتوں کا لوگوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

اس کے بعد کھرگے نے کہا کہ اگر وہ سچ بولتے ہیں تو وہ ملک مخالف ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ''میں زمیں سے جڑا ہوں۔ میں کسی دوسرے ملک سے نہیں آیا ہوں۔ مجھے دبانے کی کوشش مت کریں۔

اس پر دھنکھر نے کہا کہ ہم سب محب وطن ہیں۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ چیئر کی بے عزتی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آئین سے جڑا ہوا ہوں۔ نہ کسی کے حق میں نہ کسی کے خلاف۔

دوسری طرف ھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ان کی والدہ اور پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی پر الزام لگایا کہ بوفورس، 2 جی، کوئلہ، کامن ویلتھ گیمز اور نیشنل ہیرالڈ کیس میں گھپلوں اور بدعنوانی میں ملوث ان کا کنبہ ڈیل/کمیشن کے خاتمے ہونے اور ہندوستان کی کاروباری صلاحیت اور ترقی سے پریشان ہے۔
لوک سبھا میں بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر کل شروع ہونے والی بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے گاندھی کے 'ماما جی' اوٹاویو کواٹروچی اور 'جیجا جی' رابرٹ واڈرا پر شدید طنز بھی کئے ۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Slams Modi مودی سیاست اور کاروباری تعلقات میں گولڈ میڈل کے مستحق، راہل گاندھی

انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ گاندھی یاترا کر کے آئے ہیں اور کل انکی تقریر میں تلخی، غصہ اور مایوسی دیکھی تھی۔ درحقیقت یاترا کے دوران آپ جس سے ملتے ہیں اس کا اثر بھی ہوتا ہے۔ یاترا میں ایک سابق وزیر اعلیٰ فوج سے ثبوت مانگ رہے تھے، جسے کانگریس کے کمیونیکیشن چیف روک رہے تھے۔ گاندھی کی کل کی تقریر میں مایوسی، طاقت کا فطری مالک ہونے کی بگڑی ہوئی سوچ اور آئینی اصولوں کو نظر انداز کرنے کے عنصر تھے۔ یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.