ETV Bharat / state

جگدیپ دھنکھر کی نقل والے ویڈیو معاملے میں دہلی کے دو تھانوں میں شکایت درج

VP Dhankhar Mimicking video Controversy نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر کی نقل کے سلسلے میں دہلی کے ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن اور پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 1:43 PM IST

Vice President Jagdeep Dhankhar Mimicking video case

نئی دہلی: بھارت کے نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر کی نقل کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس معاملے کو لے کر دہلی پولیس کے دو مختلف تھانوں میں ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی کے خلاف تحریری شکایت دی گئی ہے۔ ایک شکایت جنوبی دہلی کے ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے، جب کہ دوسری شکایت نیو پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی رات کچھ وکلاء ڈیفنس کالونی تھانے پہنچے تھے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تحریری شکایت دی ہے۔ تاہم، جنوبی ضلع اور نئی دہلی ضلع کے ڈی سی پی کی طرف سے ان شکایات کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

  • یہ ہے پورا معاملہ:

دراصل لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پیر کو 78 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ جن ممبران پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ان میں لوک سبھا کے 33 اور راجیہ سبھا کے 45 ممبران پارلیمنٹ شامل ہیں۔ معطل ارکان پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے کے دوران ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا مذاق اڑایا۔ اس میں کلیان بنرجی دھنکھر کی نقل کر رہے تھے، جب کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی وہاں کھڑے ہو کر ویڈیو بنا رہے تھے۔ وہیں جگدیپ دھنکھر نے ان کا مذاق اڑانے پر سخت تبصرہ کیا اور اسے کسانوں اور جاٹوں کی توہین قرار دیا۔

  • #WATCH | Congress MP Adhir Ranjan Chowdhury says " Mimicry is an art...No one said this mimicry was on Dhankhar ji...Does it suit a person on such a high post to talk about caste?" pic.twitter.com/6IYpml2FTw

    — ANI (@ANI) December 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH On mimicry row, TMC MP Kalyan Banerjee says, "I have never had any intention to hurt anyone...Does he really behave like this in Rajya Sabha? Mimicry was done by the PM in Lok Sabha between 2014-2019..." pic.twitter.com/rc6c5X8Lku

  • کسانوں میں ناراضگی:

اس معاملے کو لے کر کسانوں میں ناراضگی ہے۔ خبر ہے کہ دہلی-این سی آر کے آس پاس کے گاؤں کے کسان دوارکا میں جمع ہوں گے اور احتجاج کریں گے۔ 360 گاؤں کے سربراہ چودھری سریندر سولنکی کہتے ہیں، 'ملک کے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر، جو ایک کسان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی نقل کرنے سے ان کی عزت اور احترام کو ٹھیس پہنچی ہے۔'

  • #WATCH | Jat community stages protest in support of Vice President & Rajya Sabha chairman Jagdeep Dhankhar.

    Palam 360 Khap Pradhan, Chaudhary Surender Solanki, says, “This meeting has been called so that either TMC MP (Kalyan Banerjee) apologises to Vice President Jagdeep… pic.twitter.com/TB9DrSKKUG

یہ بھی پڑھیں:جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے: سونیا گاندھی

  • وزیراعظم نے نائب صدر کے عہدے کا مذاق بنانے پر دکھ کا اظہار کیا:

وزیر اعظم نریندر مودی نے نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ کا مذاق اڑانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں اس طرح کا واقعہ ہونا افسوس کی بات ہے۔ نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ، وزیر اعظم نے انہیں فون کیا ہے اور کچھ ممبران پارلیمنٹ کے زریعہ ان کا مذاق اڑانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • Received a telephone call from the Prime Minister, Shri @narendramodi Ji. He expressed great pain over the abject theatrics of some Honourable MPs and that too in the sacred Parliament complex yesterday. He told me that he has been at the receiving end of such insults for twenty…

    — Vice President of India (@VPIndia) December 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.