ETV Bharat / state

رام مندر کی افتتاحی تقریب میں اڈوانی اور جوشی کو مدعو کیا گیا: وی ایچ پی - بی جے پی کے قدآور رہنما مرلی منوہر جوشی

VHP Chief Invites LK Advani, MM Joshi for Ram Mandir Inauguration بی جے پی کے قدآور رہنما مرلی منوہر جوشی اور ایل کے اڈوانی، جنہوں نے رام مندر کی تعمیر اور بابری مسجد کے انہدام کے لیے تحریک چلائی تھی، کو 22 جنوری 2024 کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا۔

رام مندر کی افتتاحی تقریب میں اڈوانی اور جوشی کو مدعو کیا گیا: وی ایچ پی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 9:09 PM IST

دہلی: بی جے پی کے قدآور رہنما مرلی منوہر جوشی اور ایل کے اڈوانی، جنہوں نے رام مندر کی تعمیر اور بابری مسجد کے انہدام کے لیے تحریک چلائی تھی، کو 22 جنوری 2024 کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا۔ وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے مطابق لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو ایودھیا میں رام مندر کی عظیم الشان افتتاح تقریب میں مدعو کیا گیا، جبکہ قبل ازیں رام مندر ٹرسٹ کی طرف سے میڈیا کو یہ بتایا گیا تھا کہ دونوں سینئر رہنماؤں کو ان کی عمر اور شدید سردی کی وجہ سے تقریب میں نہ آنے کی درخواست کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رام مندر کے افتتاح تک مسجد کی تعمیر کا آغاز کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن

96 سال ایل کے اڈوانی نے رام جنم بھومی تحریک کی قیادت کی اور 1990 میں گجرات کے سومناتھ سے اترپردیش کے ایودھیا تک متنازعہ 'رتھ یاترا' نکالی تھی۔ رتھ یاترا نکالے جانے کے بعد شمالی بھارت کے کئی شہروں میں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ جب ایودھیا میں بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو منہدم کیا گیا تھا، ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی اس وقت وہیں موجود تھے۔ وی ایچ پی کے بین الاقوامی ورکنگ پریذیڈنٹ آلوک کمار نے ایکس (ٹوئٹر) پر بتایا کہ رام مندر تحریک کے رہنماؤں اڈوانی اور جوشی کو 22 جنوری کے پروگرام کے لئے مدعو کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ’وہ اس تقریب میں شرکت کی پوری کوشش کریں گے‘۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.