ETV Bharat / state

نائیڈو نے ایوان چلانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون طلب کیا - rajya sabha moonsoon session

راجیہ سبھا کے چیرمین ایم ونکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے سنیچر کو ایوان چلانے میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کرنے اور کارروائی میں شراکت یقینی بنانے کی اپیل کی۔

نائیڈو نے ایوان چلانے میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 10:02 PM IST

پارلیمنٹ کا اجلاس پیر سے شروع ہورہا ہے۔ اس کے پیش نظر نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پر مختلف جماعتوں کی ایک میٹنگ بلائی بلائی گئی۔

اس میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور ارجن میگھوال کے علاوہ ایوان کے لیڈر پیوش گوئل اور ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے موجود رہے۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ایوان چلانے میں تعاون کا یقین دلایا۔ میٹنگ میں ایوان کی تمام سیاسی جماعتوں اور گروپوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، شہری ہوابازی کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا، وزیر صحت منسکھ مانڈویا، فشریز اور جانور پالنے کے وزیر پرشوتم روپالا اور محنت اور روزگار کے وزیر بھوپندر یادو بھی موجود تھے۔

  • The Vice President and Rajya Sabha Chairman, Shri M. Venkaiah Naidu met the Leaders of Parties in Rajya Sabha ahead of the upcoming monsoon session at Upa-Rashtrapati Nivas today. pic.twitter.com/zt0DnvDXNl

    — Vice President of India (@VPSecretariat) July 17, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:

میٹنگ میں کانگریس کے آنند شرما اور اے کے انٹنی، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شردپوار، ترنمول کانگریس کے ڈیرک او برا ئن کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی، تلنگانہ راشٹر سمیتی، تیلگو دیشم پارٹی، اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.