دہلی یونیورسی(ڈی یو )نے اپنے الحاق کالجوں کو تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں کو پر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی یو نے کالج منتظمہ کمیٹی کے صدر کو سرکلر جاری کرتے ہوئے کالجوں میں پرنسپل سمیت تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر تقرری کرنے کے لیے کہا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ذریعہ منظور شدہ ریزرویشن روسٹر اور ماہرین کا انتخاب کیا جائے گا۔
دہلی ٹیچرس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کالجوں میں بیک لاک عہدوں کو پُر کرنے اور او بی سی دوسری قسط کے عہدوں کو پُر کرنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتہ کالجوں کو سرکلر جاری کرکے عہدوں کو پُر کرنے کے لیے روسٹر پاس کراکر عہدوں کے لیے اشتہار نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔
کالجوں کو بھیجے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تدریسی عہدوں کا روسٹر رجسٹر تیار کرکے اسے پاس کراکر اشتہار کا عمل مکمل کرنے کے بعد کالج یونیورسٹی کو رسمی طور پر تقرری سے متعلق ایکسپرٹ پینل کے لیے ڈی یو میں درخواست دیں جو کہ یونیورسٹی میں تقرری کے عمل کے ضابطے کے لیے ضروری ہے۔