ETV Bharat / state

امریکی فضائی جہاز، پاکستانی حدود سے دور رہیں

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:18 AM IST

امریکہ نے اپنے فضائی جہازوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی حدود سے دور رہیں۔

امریکی فضائی جہاز، پاکستانی حدود سے دور رہیں
امریکی فضائی جہاز، پاکستانی حدود سے دور رہیں

ایک بیان میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے کہا کہ 'تجارتی اور سرکاری جہاز پاکستانی عسکریت پسند گروہوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔'

تجارتی اور ریاستی جہازوں کو انتہا پسند سرگرمیوں کی وجہ سے پاکستان کے علاقے اور فضائی حدود میں داخل ہونے پر احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ نوٹام کا اطلاق امریکہ میں قائم پائلٹوں پر ہے۔

امریکی ریگولیٹر نے اپنی نوٹس ٹو ایئرمین میں کہا ہے کہ 'پاکستان میں امریکی جہازوں میں سوار مسافروں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاکستان میں سرگرم شدت پسند عناصر کی موجودگی سے امریکی ہوائی جہازوں کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔'

یہ ہدایت ایسے وقت میں آئی ہے جب کئی ہزار مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایران کے دو درجن سے زیادہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.