نئی دہلی: بھارت میں امریکی مشن نے اس سال اب تک ریکارڈ 82,000 اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیے ہیں، جو کسی بھی دوسرے ملک کے طلبا کو جاری کیے جانے والے ویزا سے زیادہ ہیں۔ جمعرات کو مشن کی جانب سے ایک بیان جاری کرکے اس بارے میں معلومات دی گئی۔ US issues visa for Indian students
چارج ڈی افیئرز پیٹریشیا لاسینا نے کہا، "ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اتنے سارے طلباء کووڈ-19 وبا کی وجہ سے پچھلے برسوں میں ہوئی تاخیر کے بعد ویزا حاصل کرنے اور اپنی یونیورسٹیوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہم نے اس موسم گرما میں 82,000 سے زیادہ اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیے جو کہ کسی بھی پچھلے سال کے مقابلے زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ جانے والے طلبا کے لئے ویزا کے ضابطے آسان ہوئے
نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے اور چنئی، حیدرآباد، کولکاتہ اور ممبئی کے چار قونصل خانوں نے مئی سے اگست تک اسٹوڈنٹ ویزا کی درخواستوں پر کارروائی کو ترجیح دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ اہل طلباء مقررہ وقت پر اپنے مطالعہ کے پروگراموں میں پہنچ سکیں۔
یو این آئی