ETV Bharat / state

وردھمان اسٹیشن کا نام اب بٹکیشور دت اسٹیشن ہوگا:نتیانند

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے آج اعلان کیا کہ مغربی بنگال کے وردھمان ریلوے اسٹیشن کا نام مجاہد جنگ آزادی بٹکیشور دت کےنام سے جانا جائے گا۔

وردھمان اسٹیشن کا نام اب بٹکیشور دت اسٹیشن ہوگا:نتیانند
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 11:41 PM IST

مسٹر رائے اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان مجاہد آزادی بٹکیشور دت کی سالگرہ کے موقع پر راجدھانی پٹنہ کے جکن پور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس کےبعد دونوں لیڈرو ںنے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں لیڈروں نے آنجہانی دت کے اہل خانہ سے مل کر ان کی خیریت دریافت کی۔
مرکزی وزیر مملکت نے اعلان کیا کہ مغربی بنگال کے وردھمان ریلوے اسٹیشن کا نام آنجہانی بٹکیشور دت کے نام پر ہوگا۔ وردھمان آنجہانی دت کی جائے پیدائش ہے۔ مسٹر رائے نے کہا کہ آنجہانی دت کی انقلابی جدوجہد ملک کی عوام کے لئے تحریک کا باعث ہیں۔ پوری زندگی انہوں نے ملک کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنا سب کچھ ملک کے تئیں نچھاور کرنے والے اس مہان بیٹے کو اعزاز دینا ہم سبھی کا فرض ہے تاکہ آنے والی نسل اپنی وراثت کو سمجھ سکیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.