نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ سیتارمن نے منگل کو سان فرانسیسکو میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کو ہندوستان کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے دعوت دی ۔اس وقت وزیر خزانہ امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز میٹنگ میں کہا کہ آنے والے چند برسوں بھارت کا شمار دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی اہم معیشتوں میں ہوگا۔ Nirmala Sitharaman invites Silicon Valley investors
وزیر خزانہ نے سان فرانسیسکو میں شمسی توانائی کے شعبے کی کمپنی ’فرسٹ سولر‘ کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مارک وڈمر سے بھی ملاقات کی اور بھارت کی قابل تجدید توانائی کے منظر نامے اور ملک میں کمپنی کی 70 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ وڈمار نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ہندوستان میں پہلاشمسی پلانٹ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ Finance Minister Nirmala Sitharaman at the Silicon Valley
وزارت خزانہ کے مطابق، اس میٹنگ میں اعلیٰ افسران، نجی شعبہ کے بڑے کاروباریوں، صنعت کاروں،تاجروں، سرمایہ کاروں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور پنشن اور انڈومنٹ فنڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ امریکہ میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو، چیف اقتصادی مشیر وی اننت ناگیشورن اور دیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ Nirmala Sitharaman in san francisco