نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں غیر متعدی بیماریوں اور دماغی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کرتویہ پتھ پر واکتھون پروگرام کی قیادت کی۔ عالمی یوم صحت کے موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کرتویہ پتھ پر واکاتھون پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار بھی موجود تھیں۔ اس تقریب کا اہتمام ’ہیلتھ فار آل‘ کے مرکزی موضوع کے تحت کیا گیا تھا۔
-
#WATCH | Union Health Minister Dr Mansukh Mandaviya and MoS Health Dr Bharati Pravin Pawar take part in a walkathon starting from Vijay Chowk to Nirman Bhawan in Delhi, on the occasion of World Health Day pic.twitter.com/2gnkX5LzxU
— ANI (@ANI) April 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Union Health Minister Dr Mansukh Mandaviya and MoS Health Dr Bharati Pravin Pawar take part in a walkathon starting from Vijay Chowk to Nirman Bhawan in Delhi, on the occasion of World Health Day pic.twitter.com/2gnkX5LzxU
— ANI (@ANI) April 7, 2023#WATCH | Union Health Minister Dr Mansukh Mandaviya and MoS Health Dr Bharati Pravin Pawar take part in a walkathon starting from Vijay Chowk to Nirman Bhawan in Delhi, on the occasion of World Health Day pic.twitter.com/2gnkX5LzxU
— ANI (@ANI) April 7, 2023
واکاتھون کا مقصد صحت مند عادات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ نہ صرف غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) سے بچا جا سکے بلکہ دماغی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں۔ واک کاتھون وجے چوک، کرتویہ پتھ سے شروع ہوئی اور انڈیا گیٹ سے ہوتی ہوا نرمان بھون پہنچی۔ بہتر صحت کے لیے واک میں 350 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ انہوں نے طرز زندگی سے متعلق صحت کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لیے ایک صحت مند اور فعال زندگی گزارنے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: World Health Day 2023 عالمی یوم صحت، اچھی صحت زندگی کی سب سے بڑی ضرورت
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ واسودھیو کٹمبکم کے ہندوستان کا ویژن ہے جہاں ہم سب کی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ یہ فلسفہ کووڈ بحران کے دوران دیکھا گیا، جب ہندوستان نے ضرورت مند ممالک کو بغیر کسی تجارتی فائدے کے ویکسین اور ادویات فراہم کیں۔ ہندوستان سب کی مدد کرنے میں سب سے آگے رہا ہے اور اسی جذبے سے ہندوستان اپنے شہریوں اور دنیا کی صحت کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند شہری ہی ایک صحت مند معاشرہ اور اس کے نتیجے میں ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر کر سکتے ہیں۔
یو این آئی