ETV Bharat / state

مرکزی داخلہ سکریٹری نے پہاڑی علاقوں کے سیاحتی مقامات پر کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا - مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ہفتہ کے روز ایک میٹنگ میں پہاڑی علاقوں کے سیاحتی مقامات پر کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔

مرکزی داخلہ سکریٹری نے سیاحتی مقامات پر کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 5:42 AM IST

نئی دہلی: مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ہفتہ کے روز ایک میٹنگ میں پہاڑی علاقوں کے سیاحتی مقامات پر کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران گوا ، ہماچل پردیش، کیرالہ، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں کووڈ ۔19 کی موجودہ صورتحال کے مجموعی انتظامات اور لوگوں کی ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزی داخلہ سکریٹری نے ہل اسٹیشنوں اور دیگر سیاحتی مقامات پرکووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کی رپورٹوں کے مدِ نظر لوگوں سے محتاط رہنےکو کہا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کووڈ کی دوسری لہر کا قہر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ریاستوں کو اپنی طرف سے پہل کرتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے، سماجی فاصلہ، اور طے شدہ پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہئے۔

اس کے ساتھ یہ بھی پایا گیا کہ ویسے تو کووڈ پازیٹو کیسز کی مجموعی شرح شاید کم ہو رہی ہے، لیکن راجستھان ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کچھ اضلاع میں کووڈ پازیٹو کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ، جو یقینی طور پر تشویش کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.