مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کے روز کوویڈ 19 کے مریضوں کا علاج نہ کرنے والے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو پی پی ای کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ 'کم، درمیانے یا زیادہ خطرہ والے علاقوں میں پی پی ای کو کس طرح استعمال کیا جانا چاہئے۔'
وزارت نے ہسپتال کے مختلف محکموں کو کم، درمیانے اور زیادہ خطرہ والے خطوں میں تقسیم کیا ہے۔
ہدایات کے مطابق 'پی پی ای کے تمام اجزاء کو اعلی رسک والے محکموں میں استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ کم خطرہ والے محکموں میں ٹری- لیئر ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہے۔ وہیں درمیانا خطرہ والے محکموں میں ماسک، چشمیں اور دستانے پہننے کی ہدایت دی گئی۔'
اس کے علاوہ سینیٹائزر کو بار بار استعمال کرنے اور معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔