بی جے پی کے ترجمان اشونی اپادھیائے نے یونیفارم سول کوڈ پر عدالتی کمیشن تشکیل دینے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی جس کے بعد عدالت نے 31 مئی کو وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔
25 اگست کو مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی اس معاملے میں فریق بننے کی درخواست دی تھی، جسے کورٹ نے منظوری دے دی تھی۔
حالانکہ وزارت داخلہ نے اب تک جواب داخل نہیں کیا جبکہ عدالت وزارت داخلہ کے جواب کا انتظار کرے گی۔
اشونی اپادھیائے نے بتایا کہ 'وہ چاہتے ہیں کہ ایک ہی طرح کا قانون بنے اور اس کے لیے ایک کمیشن تشکیل دی جائے جو تمام مذاہب کے اصولوں کو ملا کر ایک سفارش تیار کرے۔'