قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر-39 تھانہ کے تحت سیکٹر-98 میں واقع ایک بڑے نالے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ یہ خبر ملتے ہی پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
وہیں، موقع پر موجود لوگوں نے لاش کی اطلاع سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن کو دی۔ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نالے سے باہر نکالا۔
کافی دن ہو جانے کی وجہ سے لاش تقریبا گل چکی تھی۔ فی الحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس آس پاس کے لوگوں سے شناخت کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ لاش 9-10 دن پرانی ہے۔ اس کی وجہ سے زیادہ تر حصہ سڑ گیا ہے۔ فیلڈ یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا ہے۔
پولیس اس معاملے کی سائنسی طریقے سے تفتیش کر رہی ہے۔ لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فی الحال لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔