نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد تین روزہ یونانی ہیلتھ میلہ آج ختم ہوگیا یہ میلہ ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسو سی ایشن کی جانب سے14اکتوبر سے اُڈماکی جانب سے انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میلے میں دہلی وبیرون دہلی کی معروف یونانی دواساز کمپنیوں نے شرکت کی اور اسٹال لگاکر اپنے پروڈکٹس کی نمائش کی گئی۔ Unani Health Fair held at Jamia Millia Islamia
آخری دن ہونے کی وجہ سے صبح سے ہی میلے میں کافی بھیڑ رہی۔میلے میں آئے لوگوں نے کہا کہ اس طرح کی یونانی دواؤں کی نمائش ہوتی رہنی چاہیے تاکہ لوگوں کو جانکاری مل سکے کہ یونانی کی کون کون سی دوائیں ہیں اور کس بیماری میں کارآمد ہیں۔کل ملاکر اس میلہ میں 100 سے زائد دواساز کمپنیوں نے شرکت کی۔ Treatment in Unani
بقائی دوا خانہ کے ڈائریکٹر عذیر احمد نے کہا کہ یونانی کی کئی ایسی دوائیں ان کے پاس ہیں جنہیں فوری طور پر کمزوری اور سستی کو دور کرکے فرحت پہنچاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اڈما کی جانب سے منعقد اس میلےسے لوگوں کے درمیان میں پہنچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسی طرح سے یہاں شریک دیگر دواساز کمپنیوں کے ذمہ داروں نے یونانی ادویا ت کی اہمیت بتائی اور کہا کہ اس طرح کا میلہ عوام الناس کے لیے کارگر ہے۔وہیں میلے میں آئے لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یونانی ادویہ بالکل جڑی بوٹیوں والا علاج ہے اور یہ قدیمی علاج ہے جس میں کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہے۔ No Side Effect in Unani