دہلی کے پسچم وہار ویسٹ تھانہ علاقے میں دو نوجوانوں کا قتل کردیا گیا۔ اس معاملے میں ایڈیشنل ڈی سی پی سدھانشو دھاما نے بتایا کہ قتل کی یہ واردات روڈ ریج کے دوران ہوئی ہے۔
دوہرے قتل کی یہ واردات پسچم وہار ویسٹ تھانہ علاقے کے ادیوگ نگر میٹرو اسٹیشن جوالاپوری کالونی میں ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بات اتنی بڑھ گئی ہے کہ آپس میں مارپیٹ کی نوبت آگئی۔ اس کے بعد دو لڑکوں پر جان لیوا حملہ کر دیا گیا۔ جس میں دونوں کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
عاشق جوڑے نے کھایا زہر، معشوقہ کی موت
قتل میں شامل دونوں ملزمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔