ETV Bharat / state

انڈیگو:ایک مسافر کے لیے بک کراسکیں گے دونشستیں - کورونا کےدور میں آمدنی

فضائی خدمات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی انڈیگو نے کورونا دور میں مسافرکے لیے دونشستیں بک کرانے کا اختیار دیا ہے۔

انڈیگو:ایک مسافر کے لیے بک کراسکیں گے دونشستیں

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 2:29 PM IST

ملک میں فضائی خدمات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی انڈیگو نے کووڈ ۔19 کے مدنظر ایک مسافرکے لیے دونشستیں بک کرانے کا اختیار دیاہے۔

یہ پیش کش ان مسافروں کے لیے ہے جنھیں بغل کی نشست پر بیٹھے مسافر سے انفکشن ہونے کا اس قدر اندیشہ ہے کہ وہ ایک کے بجائے دونشستوں کا پیسہ دینے کو تیار ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی کو اس اسکیم سے کورونا کےدور میں آمدنی بڑھانے میں مددملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'بغیرتنخواہ کے ملازمین کو رخصت پر بھیجے گی ائیرانڈیا'

انڈیگو نے بتایاکہ مسافر 24جولائی یا اس کے بعد کے سفر کے لیے اس متبادل کو منتخب کرسکتے ہیں ۔ایک مسافر کے لیے دونشستیں بک کرنے پر ایئر پورٹ ٹیکس ایک ہی نشست کے لیے دینا ہوگا جبکہ دیگر ٹیکس دونوں نشستوں کے لیے دینے ہوں گے ۔کمپنی کادعویٰ ہے کہ دوسری نشست کی قیمت اصل بکنگ کے مقابلہ محض 25فیصد ہی ہوگی۔

اگر بعد میں سفر کی تاریخ میں تبدیلی کی جاتی ہے یا ٹکٹ منسوخ کیاجاتا ہے تو اس کے لیے دونوں نشستوں کے مطابق ٹیکس دینا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.