ETV Bharat / state

Grenades Recovered From Delhi دہلی کے بھلسوا ڈیری علاقے سے دو ہینڈ گرنیڈ برآمد

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 5:39 PM IST

گزشتہ رات دارالحکومت دہلی کے بھلسوا علاقے میں اسپیشل سیل کے چھاپے میں دو دستی بم اور کچھ دیگر ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے بھلسوا ڈیری علاقے میں جمعہ کی رات اسپیشل سیل نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ چھاپہ مارا۔ تقریباً دو گھنٹے کے چھاپے کے بعد گھر کے اندر سے دو دستی بم اور کچھ دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے دو افراد کو گرفتار کرنے کے چند دنوں بعد بھلسوا ڈیری علاقے میں ان کے کرائے کے مکان سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان جگجیت عرف جسا اور نوشاد کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا اور 14 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ تفتیش کے دوران دونوں ملزمان پولیس ٹیم کو بھلسوا ڈیری کے علاقے شردھانند کالونی میں اپنے کرائے کے مکان پر لے گئے، جہاں ٹیم کو دو ہینڈ گرنیڈ ملے۔ ان کی رہائش گاہ سے انسانی خون کے نشانات بھی ملے ہیں۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جہانگیر پوری میں چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ افراد پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ دونوں کی شناخت جگجیت سنگھ اور نوشاد کے طور پر ہوئی ہے۔ جگجیت سنگھ کا تعلق اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ہے اور نوشاد دہلی کے جہانگیر پوری کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان کے قبضے سے تین پستول اور 22 زندہ کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

اس وقت پولیس جہانگیر پوری کے علاقے سے گرفتار دو مشتبہ ملزمان سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ان کا براہ راست تعلق بھلسوا کے علاقے سے جمعہ کو برآمد ہونے والے گرینیڈ سے بھی بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس کی تفتیش مسلسل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Two Suspects Arrested From Jahangirpuri دہلی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.