ETV Bharat / state

دہلی: بیوی اور دو بچوں کے قتل کے بعد شوہر فرار - ٹریپل قتل

دہلی کے نہال وہار پولیس اسٹیشن حدود میں واقع شیورام پارک میں ٹریپل قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد علاقہ سنسنی پھیل گئی۔

Triple Murder Aroused Sensation at Shiv Ram Park in Nihal Vihar Police Station
دہلی: بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد شوہر فرار
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 10:19 PM IST

شیورام پارک علاقہ میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد بے رحم شوہر نے مبینہ طور پر بیوی اور دو بچوں کا قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دہلی: بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد شوہر فرار

اطلاعات کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے ایک مکان میں دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش پائی گئی جبکہ مہلوکین کی شناخت 28 سالہ پریتی اور اس کے 9 سالہ بیٹے و 5 سالہ بیٹی کی حیثیت سے کی گئی۔

بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی سمیت دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بتایا جارہا ہے کہ میاں اور بیوی میں گذشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا جاری تھا جبکہ آج صبح گیارہ بجے دونوں کے درمیان تازہ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بے رحم شوہر نے بیوی اور دو معصوم بچوں کا بے دردی سے قبل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ٹریپل قتل کی واردات کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی موقع پر پہنچے گئے۔ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیجا گیا۔ قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کی تلاش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.