ETV Bharat / state

اعلی سیاسی رہنماؤں کا پرنب دا کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 10:42 PM IST

سابق صدر پرنب مکھرجی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ملک کے اعلی سیاسی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا ہے۔

former president pranab mukherjee passed away today after a long illness
اعلی سیاسی رہنماؤں کا خراج عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ 'سابق صدر اور بھارت رتن پرنب مکھرجی کے انتقال سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ وہ ایک بہت ہی تجربہ کار رہنما تھے جنہوں نے پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی۔ پرنب دا کا ممتاز کیریئر پورے ملک کے لے باعث فخر ہے'۔

tribute to top political leaders
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ٹوئت

وہیں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مسٹر برلا نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'بھارت رتن سابق صدر پرنب مکھرجی کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اپنی پانچ دہائیوں سے زیادہ کی عوامی زندگی میں انہوں نے ملک کے لیے مثالی خدمات انجام دیں۔ پارلیمانی اور انتظامی شعبے میں ان کا تجربہ بے مثال تھا جو ان کے طرز عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے'۔

tribute to top political leaders
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا ٹوئت

بھارت رتن اور سابق صدر اور اپنے والد پرنب مکھرجی کے انتقال پر ان کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ میں آپ کی بیٹی کے طور پر پیدا ہونے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں۔

محترمہ مکھرجی نے اپنے ٹوئٹ پر والد پرنب مکھرجی کی فوٹو شیئر کرتےہوئے جذباتی ٹوئٹ میں لکھا ’میں سب کو سلام پیش کرتی ہوں۔ بابا آپ کے پسندیدہ شاعر کے شعروں کے ذریعہ سب کو آپ کا آخری الوداع کہہ رہی ہوں۔ آپ نے ملک کی خدمت کے لئے زندگی گذاری۔ آپ کی بیٹی کے طور پر پیدا ہونا میری لیے خوش قسمتی کی بات ہے'۔

الیکشن کمیشن نے سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں سیاست کے 'راج رشی' کا لقب دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پیر کے روز مسٹر پرنب مکھرجی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر پرنب مکھرجی معیشت، آئینی امور اور تاریخ کے ماہر اور پختہ علم والے تھے۔

مارکسی بھارتی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں ملک کے اہم سیاستدانوں میں سے ایک قرار دیا۔

سی پی آئی (ایم) پولیٹ بیورو کے ذریعہ پیر کو یہاں ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ، مسٹر مکھرجی نے نہ صرف ایک رکن پارلیمنٹ بلکہ ایک مرکزی وزیر کی حیثیت سے بھی بہت سی حکومتوں میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ملک کے ممتاز سیاستدانوں میں شامل تھے۔

پارٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مسٹر مکھرجی کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھتے تھے اور انہوں نے حکومت کے لئے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا اور وہ بحران کے دوران ایک مذاکرات کار تھے۔

پارٹی نے ایک تعزیتی پیغام میں مسٹر مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت اور ان کی صاحبزادی شرمشھا مکھرجی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.