ETV Bharat / state

راجیہ سبھا میں محمد جان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - urdu news

ایوان بالا راجیہ سبھا میں بدھ کے روز اپنے مرحوم ممبر اے محمد جان کو خراج عقید ت پیش کیا اور اس کے بعد ایوان کو ایک گھنٹہ کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

The Upper House of the Rajya Sabha paid homage to Muhammad Jan.
ایوان بالا راجیہ سبھا نے محمد جان کو خراج عقیدت پیش کیا
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 1:41 PM IST

چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح دس بجے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا اور محمد جان کے انتقال کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر محمد جان ایک وفادار سیاسی اور سماجی کارکن تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز تمل ناڈو میں انتہائی نچلے درجے سے کیا تھا۔

ایوان نے مسٹر محمد جان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کے لیے خاموشی اختیار کی۔

اس کے بعد چیئرمین نے صبح 10.30 بجے سے ساڑھے 11بجے تک کے لیے ایوان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

منگل کو تمل ناڈو کے سابق وزیر اور اے آئی اے ڈی ایم کے رکن راجیہ سبھا محمد جان کا انتقال ہوگیا۔

وہ72 سال کے تھے۔ انہوں نے بے چینی کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ضلع رانی پیٹ کے والجاپیٹ جنرل اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

وہ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلانے کے بعد اپنے آبائی ضلع رانی پیٹ واپس لوٹے تھے۔

خیال رہے مسٹر محمد جان اس وقت کی وزیر اعلی جے للیتا کی کابینہ میں پسماندہ طبقات کے وزیر تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.