ETV Bharat / state

Tribes India Aadi Mahotsav: دہلی ہاٹ میں منعقدہ ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو کا آخری دن - دہلی ہاٹ میں قبائلی دستکاری اور کپڑے

دہلی ہاٹ میں منعقدہ ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو Tribal Festival Aadi Mahotsav at Dilli Haat میں روزانہ 10 ہزار سے 20 ہزار لوگ پہنچتے ہیں اور یہاں موجود قبائلی دستکاری اور فنون سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس میلے میں ملک بھر سے 200 سے زائد اسٹالز ار ایک ہزار کے قریب کاریگروں اور فنکاروں نے حصہ لیا۔

دہلی ہاٹ میں منعقدہ ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو کا آخری دن

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 6:03 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی National Capital Delhi میں واقع دہلی ہاٹ میں قبائلی زندگی کی بنیادی اخلاقیات کی نمائندگی کرنے والا ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو Tribes India Aadi Mahotsav کا پندرہ روزہ میلہ آج اختتام کے مرحلہ میں ہے۔ 16 نومبر سے شروع ہونے والے اس میلے کا آج آخری دن ہے۔ اس میلہ میں ملک کی 28 ریاستوں کے قبائلی دستکاری، آرٹ، پینٹنگز، کپڑے، زیورات اور ان کے ورثے کی بھرپور نمائش کی گئی۔ ساتھ میں لوگوں نے یہاں پسند آنے والی چیزوں کو بھی خریدا۔

دہلی ہاٹ میں منعقدہ ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو کا آخری دن

اس میلے کو دیکھنے کے لیے روزانہ 10 ہزار لوگ پہنچتے تھے، جو بعد میں 20 ہزار تک بھی گئی۔ آدی مہوتسو نے دہلی والوں کا دل جیت لیا ہے۔ دہلی میں موسم سرما کے آنے کے بعد بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس اوپن ائیر فیسٹیول سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

منتظیمن کا دعوی ہے کہ 21 نومبر 2021 کو آدی مہوتسو نے 60 لاکھ روپے سے زیادہ کی چیزیں فروخت کی ہیں، جو اب تک آدی مہوتسو کے کسی بھی میلے میں سب سے زیادہ فروخت کرنے کا ریکارڈ ہے۔ ملک بھر سے 200 سے زائد اسٹالز اور ایک ہزار کے قریب کاریگروں اور فنکاروں نے اپنے منفرد تجربات کے ساتھ حصہ لیا ۔ یہ قبائلی میلہ قبائلیوں کو قومی دھارے میں لانے کا ایک طریقہ ہے۔

ملک کے روایتی فنون، دستکاری اور ثقافتی ورثے کی نمائش کرتے ہوئے یہ تہوار قبائلی کاریگروں کو بڑی منڈیوں سے جوڑتا ہے اور ہندوستانی قبائل کے تنوع اور خوشحالی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ دہلی والوں نے ان قبائلی دستکاری، ثقافت اور کھانوں کا بھر پور لطف اٹھایا۔

مزید پڑھیں:

قبائلی دستکاری، ثقافت کا یہ پندرہ روزہ تہوار بنیادی طور پر قبائلی فنون اور دستکاری کی وسیع اقسام کی نمائش کرتا ہے۔ اس آدی مہوتسو کو ایک چھوٹا ہندوستان کہا جائے تو مناسب ہو گا، جہاں قبائلی کاریگروں کی شاندار دستکاری کی روایات ، بنکر، کمہار اور کڑھائی کرنے والے سبھی ایک جگہ پر دستیاب رہے۔

فیسٹیول کی ایک خاص بات اس کی خصوصی تقریبات اور پرفارمنس ہے۔ ان میں منی پوری ڈانس کو کافی پسند کیا گیا۔ اس کے علاوہ جشن کے ایک حصے کے طور پر باڑمیر کی طرف سے فیشن شو بھی منعقد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.