نئی دہلی: یوم عالمی ماحولیات کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شجرکاری کی گئی، جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ شجر کاری مہم یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اور شعبۂ سائنس ماحولیات کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی۔ JMI Celebrates World Environment Day
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی رہائش گاہ پر منعقدہ شجر کاری کے دوران وائس چانسلر نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے اور کہا کہ دہلی کی آب وہوا کے لیے شجرکاری ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کو ہرا بھرا اور صاف رکھنے کی ذمہ داری ہماری ہے، اس لیے یونیورسٹی کو ہمیشہ ہرا بھرا رکھیں تاکہ کیمپس میں آلودگی کنٹرول میں رہے۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین جعفری اور دیگر اسٹاف نے یونیورسٹی کیمپس میں شجر کاری کی۔ Tree Plantation Drive at JMI۔ اس کا انتظام وی ایچ صدیقی اور ڈاکٹر عابد حسین نے سوچھتا مہم 2021-2022 کے تحت کیا تھا۔