ETV Bharat / state

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ٹرینیں روانہ

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک میں آمد و رفت بند تھی۔ آج ڈیڑھ ماہ بعد دہلی سے متعدد مقامات کے لیے ٹریٹیں روانہ ہوئیں۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ٹرینیں روانہ
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ٹرینیں روانہ
author img

By

Published : May 12, 2020, 8:12 PM IST

نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن سے منگل کے روز لاک ڈاؤن کے درمیان ٹرینیں روانہ ہوہیں۔ پہلی روانہ ہونے والی ریل گاڑی نئی دہلی۔بلاسپور جانے والی رہی، جو 1،490 مسافروں کو لے کر بلاسپور کے لئے روانہ ہوئی۔ یہ پہلی ٹرین ہے۔ اس کے بعد، نئی دہلی-ڈبروگڑھ اسپیشل ٹرین بھی شام 5 بجے آسام کے ڈبرو گڑھ کے لئے روانہ ہوئی۔ مسافر ٹرین کی سہولیات تقریبا ڈیڑھ ماہ تک بند رہنے کے بعد ریلوے نے منگل سے اسے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹکٹوں کی بکنگ کے بعد، بہت سے لوگوں نے گھر پر انتظار نہیں کیا۔ کچھ لوگ صبح کے وقت ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے جبکہ ٹرینیں شام کو روانہ ہونی تھیں۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اور اس کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں۔ ریلوے نے شیڈول بنایا تھا تاکہ پلیٹ فارم پر ہجوم نہ ہو۔ لیکن لوگ لاک ڈاؤن سے اس قدر پریشان تھے کہ وقت سے پہلے ہی اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ ان میں سے بڑی تعداد ان کی تھیں جن کے پاس ان ٹرین کے ٹکٹ تھے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جن کے پاس ٹکٹ نہیں تھے۔ پھر بھی وہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے، اس امید سے کہ شاید جانے کا کوئی انتظام ہو جائے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ تاہم معاشرتی دوری خیال رکھا گیا۔

خصوصی ٹرینوں کی شروعات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے دببرگڑھ، اگرتلا، ہوراڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھوبنیشور، سکندرآباد، بنگلورو، چنئی، ترواننت پورم، مڈگاؤں، ممبئی سنٹرل، احمد آباد اور جموں کے لئے کی گئیں۔ ان کی ٹکٹ بکنگ صرف انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی ویب سائٹ (www.irctc.co.in) اور موبائل ایپ (آئی آر سی ٹی سی ریل کنیکٹ) کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.